ETV Bharat / bharat

چوری کے الزام میں نوجوان کا قتل - پانڈو نگر میں حادثہ

مشرقی دہلی کے پانڈو نگرعلاقے میں کچھ لوگوں نے ایک نوجوان کو چوری کے الزام میں شدید طور زدکوب کیا جس کی وجہ سے علاج کے دوران نوجوان کی موت ہوگئی۔

DCP Jasmeet Singh
ڈی سی پی جسسمیت سنگھ
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 4:52 PM IST

دارالحکومت دہلی کے مشرقی دہلی کے پانڈو نگر علاقے میں مقامی کچھ لوگوں نے ایک نوجوان کو چوری کے الزام میں شدید طور زدکوب کیا۔

اطلاع ملنے کے فورا بعد موقع پر پہنچنے والی پولیس نے زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔

اس ضمن میں تھانہ مندولی نے مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

ڈی سی پی جسسمیت سنگھ نے بتایا کہ ہلاک نوجوان کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔ اس معاملے میں راجیش نامی شخص کو سی سی ٹی وی کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق منگل کی صبح دو نوجوان پانڈو نگر سی بلاک کے مکان میں چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اسی دوران لوگوں کی نظریں ایک نوجوان پر پڑی جو چوری کررہا تھا۔ مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کو پکڑکر کافی زیادہ زدکوب کیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔اطلاع کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو ایل بی ایس اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.