ETV Bharat / bharat

چدمبرم کی ضمانت کا معاملہ: سی بی آئی کی نظر ثانی کی عرضی مسترد - sc dismissed cbi plea

آئی این ایکس میڈیا میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو منظوری دینے سے متعلق معاملے میں کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔

چدمبرم کی ضمانت کے خلاف سی بی آئی کی نظر ثانی عرضی خارج

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 10:17 PM IST

آئی این ایکس میڈیا میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو منظوری دینے سے متعلق معاملے میں کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔

عدالت عظمی نے چدمبرم کو ملی ضمانت رد کرنے سے متعلق مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کی نظر ثانی کی عرضی خارج کردی۔

جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس رشی کیش رائے کی بنچ نے نظر ثانی کی عرضی پر کھلی عدالت میں سماعت کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عرضی خارج کردی۔

بنچ نے گزشتہ دو جون کو چمیبر میں سرکولیشن کے ذریعہ سماعت کراتے ہوئے نظر ثانی کی عرضی خارج کی۔ اس کی کاپی آج جاری کی گئی۔

عدالت نے کہا کہ چدمبرم کو ضمانت دینے کے فیصلے میں کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے، اس لئے نظر ثانی کی عرضی خارج کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ عدالت عظمی نے چدمبرم کو چار دسمبر 2019 کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔ اس وقت تک سابق وزیر مالیات 106 دن تہاڑ جیل میں گزار چکے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.