ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ کی مرکز کو ایک ماہ کی مہلت - فوج میں خواتین کیلئے مستقل کمیشن

سپریم کورٹ نے بھارتی فوج میں خواتین افسران کو مستقل کمیشن اور کمانڈ پوسٹ سے متعلق اپنے احکامات کو نافذ کرنے کے لئے مرکزی حکومت کو مزید ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔

فوج میں خواتین کیلئے مستقل کمیشن اورکمانڈ پوسٹ کا معاملہ

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 5:27 PM IST

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے منگل کے روز مرکزی حکومت کی درخواست پر غور کرتے ہوئے ایک ماہ کی مہلت دی۔ عدالت نے اس بار کورونا بحران کے پیش نظر یہ وقت دیا ہے۔ وزارت دفاع کے توسط سے مرکزی حکومت نے عدالت سے کم سے کم چھ ماہ کی مہلت کی درخواست کی تھی۔

اس سے قبل سماعت کے دوران وزارت دفاع کی جانب سے پیش سینئر وکیل بالا سبرامنیم نے کہا کہ عدالت کے گزشتہ 17 فروری کے احکامات پر عمل درآمد کا فیصلہ آخری مراحل میں ہے۔ مسٹر سبرامنیم نے بینچ کو بتایا کہ آفس آرڈر کسی بھی وقت جاری کیا جاسکتا ہے ، لیکن کورونا کے پیش نظر مزید وقت دیا جانا چاہئے۔

وزارت دفاع نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے دفاتر بند رہے تھےاور ملازمین کی حاضری کم تھی ، لہذا عدالت کی جانب سے دیئے گئے تین ماہ کے عرصے میں اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

بنچ نے خواتین فوجی افسران کی جانب سے پیش میناکشی لیکھی سے پوچھا کیا سرکار کو مزید وقت دیاجانا چاہئے ؟ اس پر میناکشی لیکھی نے کہا کہ وقت دیا جاسکتا ہے لیکن اعلیٰ عدالت کو خود اس کی نگرانی کرنی چاہئے۔

خیال ر ہے کہ عدالت عظمیٰ نے 17 فروری کو اپنے حکم میں کہاتھا کہ تین ماہ کے اندر تمام خواتین افسران جو اس آپشن کا انتخاب کرنا چاہتی ہیں ، انہیں فوج میں مستقل کمیشن دیا جانا چاہئے۔

عدالت عظمیٰ نے مرکز کی اس دلیل کو افسوسناک قراردیا تھا جس میں خواتین کو کمانڈ پوسٹ نہ دینے کے پیچھے جسمانی صلاحیتوں اور سماجی اقدار کا حوالہ دیا گیاتھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.