دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ بنگلہ فلموں کے معروف اداکار سمترا چٹرجی کی حالت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
میڈیکل بلیٹن کے دوران ڈاکٹروں نے بتایا کہ گزشتہ شب سمترا چٹرجی کو پلازمہ تھیراپی دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پلازمہ تھیراپی کے بعد ہی ان کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ امید ہے کہ وہ جلد سے جلد صحتیاب ہوجائیں گی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وزیراعلی ممتا بنرجی کی ہدایت کے مطابق میڈیکل بورڈ تشکیل دی گئی ہے۔ اسی بورڈ کی ہدایت ان کا اعلاج کیا جا رہا ہے۔
سمترا چٹرجی کا دماغ صحیح طریقے سے کام کر رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ انہیں ایم آر آئی کی ضرورت نہیں ہے۔
دوسری طرف وزیراعلی ممتا بنرجی نے نجی ہسپتال کے ڈاکڑوں کو فون کرکے بزرگ اداکار سمترا چٹرجی کی حالت کے بارے میں جانکاری لی۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سمترا دا کی طبعیت ٹھیک۔ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ ایوارڈ یافتہ بزرگ اداکار سمترا چٹرجی کو بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔