نریندر مودی نے جمعرات کو اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کر کے کہا،’ میں فرانس کے نیس کے گرجہ گھر میں آج اور حالیہ فرانس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ہمیں فرانس کے حملے میں متاثرین کے لواحقین اور اہل خانہ سے دلی تعزیت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہندوستان فرانس کے ساتھ کھڑا ہے‘۔
نیس میں آج ایک گرجا گھر میں چاقو سے ہوئے حملے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔ گذشتہ دو ماہ میں فرانس میں اس طرح کا یہ تیسرا حملہ ہے۔
نوٹرےڈرم گرجا گھر پر حملہ کرنے والا پولیس کے گرفتار کرتے وقت زخمی ہو گیا اور اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔