ETV Bharat / bharat

'جراثیم کش دوا کا چھڑکاؤ کیا جائے' - ضلع یادگیر

ڈاکٹر امیش نے محکمہ بلدیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'شہر میں جلد از جلد صفائی کا بندوبست کیا جائے اور جراثیم کش دوا کا چھڑکاؤ کیا جائے'۔

spray disinfectant in different areas of yadgir
ڈاکٹر اومیش
author img

By

Published : Jul 29, 2020, 12:16 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں پچھلے چند دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے عوام کو کئی ایک پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کولی سماج کے صدر ڈاکٹر امیش نے کہا کہ 'مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہو چکا ہے۔ ضلع کے کئی دیہاتوں کی سڑکیں بارش کی وجہ سے کیچڑ میں تبدیل ہوگئی ہیں'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'یادگیر کے آس پاس کے دیہاتوں میں کئی ایکڑ فصل تباہ و برباد ہو چکی ہے'۔

ڈاکٹر امیش یادگیر نے بتایا ہے کہ 'شہر میں کئی سڑکوں اور گڑھوں میں جمع شدہ بارش کے پانی کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے ان علاقوں میں ڈینگو اور ملیریا کی بیماری پھیلنے کا اندیشہ ہے'۔

ڈاکٹر امیش نے محکمہ بلدیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'شہر کے نالوں اور خالی جگہوں پر جمع بارش کے گندے پانی کو ہٹانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اور جراثیم کش دوا کا چھڑکاؤ کیا جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.