پرینکا نے سہارنپور میں کسان اور اس کے بیٹے کی خودکشی کی میڈیا رپورٹ پر اترپردیش کی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کسانوں کی حالت زار پر وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی شدید نکتہ چینی کی۔
میڈیا رپورٹز میں کہا گیا ہے کہ کسان اور اس کے بیٹے نے بجلی محکمہ اور پولیس کی مبینہ زیادتیوں کی وجہ سے خود کشی کر لی۔
مغربی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے ہندی میں ٹویٹ کیا کہ 'اتر پردیش کی بی جے پی حکومت میں کسانوں کے مفادات کی بات صرف اشتہاروں اور بل بورڈ تک محدود ہیں۔ کسانوں کو ان کے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے۔ بجلی ڈھنگ سے آتی نہیں، لیکن ان کے بجلی کے بل بڑھا دئیے گئے۔ قرض معافی کے نام پر ان کو ٹھگا گیا اور ان کی توہین بھی کی جا رہی ہے'۔