علی پور گاؤں کے قریب میرٹھ۔ ہاپوڑ روڈ پر یہ ریلی منعقد ہوگی۔
گذشتہ روز سہارنپور میں بھی ایک کامیاب ریلی کا انعقاد ہوا تھا اور آج میرٹھ میں مایاوتی سمیت اتحاد کے رہنما خطاب کریں گے۔
سہارنپور کی ریلی میں مایاوتی نے مسلم اور دلت ووٹ بینک پر زور دیا تھا۔
آج کی ریلی میں مایاوتی کی تقریر میں علاقائی مسائل شامل ہوں گے یا نہیں یہ بات دلچسپ ہوگی۔
واضح رہے کہ 2014 کے عام انتخابات میں مغربی اترپردیش کی سبھی نششتوں پر بی جے پی نے قبضہ کیا تھا۔