کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے مناسب فنڈ بچانے کے واسطے میڈیا کو فراہم کیے جانے والے اشتہار پرروک لگانے کی کانگریس صدر سونیا گاندھی کی وزیر اعظم سے اپیل پر صحافی برادری نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پریس ایسوسی ایشن، انڈین جرنلسٹ یونین، نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور ورکنگ نیوز کیمرہ مین ایسوسی ایشن نے جمعرات کو ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر ایسا کیا گیا تو اس اہم وقت میں میڈیا کے کردار کو کمتر ہانکنا ہو گا۔
سونیا گاندھی کی جانب سے ایسا مشورہ دیا جانا صدمہ پہنچا نے والا ہے۔ اس بیان میں میڈیا تنظیموں نے اس مشورہ کو پوری طرح بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وبا کی وجہ سے میڈیا صنعت بالخصوص پرنٹ میڈیا پر اقتصادی دباؤ کافی بڑ گیا ہے اور اس کی وجہ سے کئی اخبارات نے اپنی پبلشنگ بند کر دی ہے۔
اس بیان پر پریس ایسوسی ایشن کے صدر جئے شنكر گپتا اور جنرل سیکریٹری سی کے نائیک، انڈین جرنلسٹس یونین کے صدر کے سری نواس ریڈی اور جنرل سیکریٹری بلوندر سنگھ جموں، نیشنل یونین آف جرنلسٹس انڈیا کے صدر راس بہاری اور جنرل سیکریٹری پرسنا موہنتی، ورکنگ نیوز کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے صدر ایس این سنہا اور جنرل سیکرٹری سندیپ شنکر نے دستخط کئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بحران کی وجہ سے ملک میں بڑی تعداد میں صحافی اپنا روزگار گنوا بیٹھے ہیں۔ اس گھڑی میں میڈیا کو فراہم کئے جانے والے اشتہارات روکنے سے یہ صنعت مکمل طور پر ختم ہو جائے گی، جس کی اس وقت كووڈ -19 سے لڑنے کے لئے بہت ضرورت ہے۔