سونیا گاندھی نے جمعہ کو رائے بریلی کے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف جاری لڑائی میں وہ ضلع انتظامیہ کو اپنے پورے ایم پی فنڈ کو استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔
انہوں نے اپنے حلقہ کے لوگوں سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے سبھی اقدامات اختیار کرنےکی اپیل کی اور کہا کہ لوگ اس دوران صاف صفائی پر خاص توجہ دیں۔