ETV Bharat / bharat

شورومنی اکالی دل نے کسان مارچ کا فیصلہ کیا

شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کہا ہے کہ پارٹی نئے زرعی قانون کی مخالفت میں یکم اکتوبر سے کسان مارچ شروع کرے گی۔

shiromani akali dal will begin kisan march on Oct 01
شورومینی اکالی دل نے کسان مارچ کا فیصلہ کیا
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 10:38 PM IST

ایک روز قبل ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت این ڈی اے سے باضابطہ طور پر تعلقات توڑنے والے شرومینی اکالی دل نے یکم اکتوبر کو کسان مارچ کا اعلان کیا ہے۔

شورومینی اکالی دل نے کسان مارچ کا فیصلہ کیا

شرومینی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ کسان مارچ یکم اکتوبر کو تینوں تختوں سے شروع ہوکر موہالی تک جائے گا، ہم گورنر اور صدر کو ایک میمورنڈم بھی دیں گے اور حکومت کو نئے زرعی قانون کو واپس لینا چاہئے۔

بعد میں انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوا ہے کہ صدر کسانوں کی فریادوں پر توجہ دینے میں ناکام رہے ہیں۔انتہائی افسوس کی بات ہے کہ راشٹر پتی بھون نے کسانوں اور پنجابیوں کی فریادوں کو سننے سے انکار کردیا اور کسان بلوں پر دستخط کردیئے اور جموں و کشمیر کے بل میں پنجابی کو سرکاری زبان کے بطور شامل نہیں کیا۔

بادل نے ٹویٹ کر کہا کہ امید ہے کہ صدر مملکت کے ضمیر کی حیثیت سے کام کریں گے اور پارلیمنٹ کو بل واپس کردیں گے، جمہوریت اور کسانوں کے لیے یوم سیاہ۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی اور کسانوں کے بڑے پیمانے پر احتجاج کے باوجود آج صدر رام ناتھ کووند نے تین متنازعہ فارم بلوں کو منظوری دے دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.