ETV Bharat / bharat

یادگیر: شاہ پور سرکاری اسپتال سیل - cell down

کورونا سے متاثرہ شخص کے ربط میں آنے والے اسپتال عملے کے 93 افراد کو بھی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے، جن کی رپورٹز کا انتظار کیا جارہا ہے۔

shahpur government hospital cell down
بھیم نارائن گڈی اسپتال کا سیل ڈاؤن سے قبل کا منظر
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 11:33 AM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے سرکاری اسپتال میں ڈی گروپ کے ایک ملازم کو کورونا مثبت ہونے پر شاہ پور کے سرکاری اسپتال کو سیل کر دیا گیا ہے۔

اس اسپتال میں ایمرجنسی خدمات اور زچگی کا علاج چل رہا ہے۔ اس کے بعد اسپتال کو سینی ٹائز کرتے ہوئے سیل ڈاون نافذ کیا گیا۔

اسپتال کے متاثرہ ملازم بھیم نارائن گڈی کے آئسولیشن سینٹر میں خدمت انجام دیا کرتا تھا۔

shahpur government hospital cell down
یادگیر: شاہ پور سرکاری اسپتال سیل ڈاؤن

گزشتہ ہفتے ہی ان کو وہاں سے منتقل کرکے سرکاری اسپتال میں خدمت کے لیے مامور کیا گیا۔ وہاں پر ان کے ٹیسٹ کے دوران مثبت رپورٹ آئی ہے۔

اس متاثرہ فرد کے ربط میں آنے والے اسپتال کے عملہ کے 93 افراد کو بھی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ جن کی رپورٹز کا انتظار کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل بھیم نارائن گڑی کے کشنا کارڈا ایڈمنسٹریٹیو دفتر کو بھی سیل کر دیا گیا۔ متعلقہ دفتر میں خدمات انجام دینے والے ایک انجینئر کو کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر 20 سے زائد انجینئرز کو بھی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.