سکریٹریٹ کے مطابق جنرل سکریٹری دیش دیپک ورما کی صدارت میں آج تقریباً 50 افسران کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے میٹنگ ہوئی، جس میں یہ فیصلہ کیاگیا۔
سکریٹریٹ کے 1300ملازمین اور افسر اس فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ دیں گے، جبکہ مسٹر ورما اور دیگر سینئر افسر اپنی مرضی سے دو دو دن کی تنخواہ دیں گے۔
اپنی طرح کے انوکھے معاملے میں پہلی بار سکریٹریٹ کے تین افسروں کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے ہی وداعی دی گئی۔
دیش دیپک ورما نے لاک ڈاؤن کے دوران پہلے ہفتے میں ہوئے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔