عدالت عظمیٰ نے مرکز اور انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آئی آر ڈی اے) کو تمام انشورنس کمپنیوں کو ذہنی بیماریوں کے لئے میڈیکل انشورنس میں توسیع کرنے کی ہدایت پر نوٹس جاری کیا ہے۔
جسٹس روہنٹن فالی نریمن، نوین سنہا اور بی آر گوائی پر مشتمل بینچ نے نوٹس جاری کر کے مرکز اور آئی آر ڈی آئی سے جواب طلب کیا ہے۔
وکیل گوراو کمار بنسل نے ایک پی آئی ایل دائر کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا تھا کہ مینٹل ہیلتھ کیئر ایکٹ 2017 کے سیکشن 21 میں خاص طور پر یہ کہا گیا ہے کہ ذہنی بیماری کو انشورنس کوور میں شامل کیا جائے، اس کے بعد آئی آر ڈی اے 2018 کا حکم جاری کیا گیا تھا، کوئی بھی انشورنس کمپنی اس حکم کی تعمیل نہیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ذہنی مریضوں میں بہت مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا 'آئی آر ڈی اے کے ریڈ ٹیپ رویہ کی وجہ سے اس دفعہ کی تعمیل نہیں کی جا رہی ہے'۔
عدالت عظمی نے وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور آئی آر ڈی اے سے انشورنس پالیسیوں کے تحت ذہنی بیماری کو شامل کرنے کے اقدامات کے بارے میں عدالت میں حلف نامہ پیش کرنے کو کہا ہے۔
یہ پیشرفت بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد چل رہے بحث و مباحثے کے دوران سامنے آئی ہے، اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں 14 جون کو خودکشی کی تھی۔