مغربی بنگال کے بانکوڑہ ضلع کے وشنوپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان کو پولیس نے باگنان تھانہ علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا.
رکن پارلیمان سمترا خان نے پولیس کی اس کارروائی پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہوڑہ ضلع میں پرتشدد مظاہرے کی دھمکی دی ہے.
سمترا خان کے متنازعہ بیان کے بعد بی جے پی کے حامی سڑکوں پر اتر آئے جن میں خواتین بھی شامل تھیں .
بی جے پی کے حامیوں نے رکن پارلیمان سمتراخان کو علاقے میں داخل ہونے سے روکنے ہر پرتشدد مظاہرہ کیا.
بی جے پی کے حامیوں نے راستے پر ٹائر جلا کر ناکہ بندی کردی جس کی وجہ سے آمدرفت پوری طرح متاثر رہی.
پولیس نے آر اے ایف کے جوانوں کی مدد سے حالات کو قابو میں کیا. اس معاملے میں کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے.
بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان کا کہنا ہے کہ ‘ پولیس ہماری پارٹی کے حامیوں پر ظلم ڈھا رہی ہے.'
انہوں نے کہا کہ ‘ میں بی جے پی کے مقتول رہنما کنگ کر ماجھی کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے لئے جا رہا تھا. لیکن پولیس نے مجھے علاقے میں داخل ہونے نہیں دیا. ’
رکن پارلیمان نے کہا کہ ہوڑہ میں پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا .پولیس اور ترنمول کانگریس اس کی ذمہ دار ہوگی.
واضح رہے کہ چند دنوں قبل باگنان کے جگدیش پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں بی جے پی کے رہنما کنگ کر ماجھی شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے.
این آر ایس میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں بی جے پی کے رہنما کی موت ہو گئی.