ETV Bharat / bharat

آلو اور پیاز کی خوردہ قیمتیں مستحکم ہوئیں: گوئل

author img

By

Published : Oct 30, 2020, 10:20 PM IST

مرکزی وزیر برائے خوراک اور امور صارفین پیوش گوئل نے آج کہا کہ آلو اور پیاز کی قیمتیں مستحکم ہوگئی ہیں اور ان کی کمی کو پورا کرنے کے لیے درآمدات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Retail prices of potatoes and onions stabilize: Goel
آلو اور پیاز کی خوردہ قیمتیں مستحکم ہوئیں: گوئل

پیوش گوئل نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ پیاز کی خوردہ قیمت قابو میں آگئی ہے اور یہ 65 روپے فی کلو گرام پر مستحکم ہوگئی ہے۔وزیرموصوف نے کہا کہ پیاز کی درآمدات کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور دیوالی تک 25000 ٹن پیاز درآمد کرلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیاز کی نئی فصل آرہی ہے اس کے ساتھ ہی پیاز کی ذخیرہ اندوزی کی حد متعین کردی گئی ہے۔یہ حد 23 اکتوبرسے نافذکی گئی۔خوردہ کاروباریوں کے لیے یہ حد دوٹن اور تھوک کاروباریوں کے لیے 25 ٹن کی ہے۔

مسٹر گوئل نے کہا کہ پیاز کے بیجوں کی برآمد پر بھی روک لگادی گئی ہے ساتھ ہی پیاز کے بفر اسٹاک سے 36000 ٹن پیاز ریاستوں کو دستیاب کرائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آلو کی قیمت مستحکم ہوگئی ہے اور خوردہ میں یہ 42 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔دس لاکھ ٹن آلو درآمد کیا جارہا ہے۔بھوٹال سے 30 ہزار ٹن آلو آنے والا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.