پاکستان کی جانب سے مسلسل فائرنگ اور گولی باری سے پریشان سلوتری گاؤں کے متاثرین کو ضلع انتظامیہ نے محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا ہے۔
سلوتری گاؤں کے کچھ بچوں کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنے گاؤں واپس نہیں جائیں گے کیوں کہ وہاں پر پاکستان کی جانب سے گولی باری کی جاتی ہے ۔
متاثرین نے حکومت سے انہیں محفوظ مقامات پر رہائشی مکانات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح ر رہے کہ جوں وکشمیر کے سر حدی علاقوں میں پاکستان کی جانب سے اکثر فائرنگ اور گولی باری کے واقعات سامنے آتے ہیں۔