ETV Bharat / bharat

مودی کی تصویر والے ہورڈنگز ہٹائے جائیں: کانگریس - congress and bjp

کانگریس نے ضابطہ اخلاق کا حوالہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم نریندرمودی کی تصویر والے ہورڈنگز کو عام مقامات سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

file photo
author img

By

Published : Mar 15, 2019, 5:17 PM IST

کانگریس کے ایک وفد نے جمعہ کو یہاں الیکشن کمیشن سے مل کر اس سلسلے میں ایک میمورنڈم دیا اور اس سلسلے میں فوری طورپر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

پارٹی کے ترجمان آر پی این سنگھ نے بعد میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پورے ملک میں 60 ہزار مقامات پر مسٹر مودی کی تصویر والے ہورڈنگ عام مقامات پر لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے اسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بتاتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈوں ،ریلوے اسٹیشنوں اور پٹرول پمپوں پر ہورڈنگ لگائی گئی ہیں۔

مسٹر سنگھ نے الزام لگایا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں اضافہ کرکے تشہیر کے لئے ایسے ہورڈنگز لگائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس طرح کے ہورڈنگز کو ہٹانے کی مہم چلائی جارہی ہے اور کچھ مقامات پر اگر اسے نہیں ہٹایا گیا تو جلد ہی اسے ہٹایا جائےگا۔ اس سلسلے میں آج الیکشن کمیشن کی ایک جائزہ میٹنگ ہوگی۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.