ETV Bharat / bharat

ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں: آر بی آئی - مرکزی بینک نے گذشتہ دو اجلاس

گذشتہ ماہ اگست میں آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ اس سے قبل مرکزی بینک نے گذشتہ دو اجلاس میں ریپو ریٹ میں 1.15 فیصد کی کمی کی تھی۔ فی الحال ریپو ریٹ چار فیصد ہے، ریورس ریپو ریٹ 3.35 فیصد ہے۔

ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں: آر بی آئی

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 11:22 AM IST

Updated : Oct 9, 2020, 11:35 AM IST

ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے اجلاس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اجلاس کے نتائج کے بارے میں معلومات دی۔

ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں: آر بی آئی

آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ توقع ہے کہ موجودہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو مثبت ہوجائیں گی۔

آر بی آئی کے گورنر شکی کانت داس نے بتایا کہ تمام شعبوں میں ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کووڈ کو روکنے کے بجائے احیاء پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقتصادی ترقی ہماری ترجیح: آر بی آئی گورنر

انہوں نے جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ منفی 9.5 فیصدی رکھا ہے، اس کے ساتھ ہی چھوٹے قرض لینے والوں کے لیے ساڑھے سات کروڑ روپے کے قرض کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

نئے ہاؤسنگ لون پر رسک ویٹیج کو کم کر دیا گیا ہے، ایک ہی وقت میں ڈیجیٹل ادائیگی کو فروغ دینے کے لیے آر ٹی جی ایس کو 24 گھنٹے نافذ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اس دوران انہوں نے بتایا کہ ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ریپو ریٹ چار فیصد پر برقرار رہے گا، خیال رہے کہ تہوار کے موسم کے پیش نظر توقع کی جارہی تھی کہ آر بی آئی ڈیمانڈ کو بڑھانے کے لیے ریپو ریٹ میں کمی کر سکتی ہے، تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔

گزشتہ اگست میں آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، تاہم مرکزی بینک نے اس سے قبل گزشتہ دو اجلاس میں 1.15 فیصد کی کمی کی تھی۔ فی الحال ریپو ریٹ چار فیصد ہے، جبکہ ریورس ریپو ریٹ 3.35 فیصد ہے۔

Last Updated : Oct 9, 2020, 11:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.