ETV Bharat / bharat

صدر جمہوریہ نے راجستھان ہائی کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا

صدر جمہوریہ نے گریجویشن کرنے والے طلبا سے کہا کہ وہ ہمدردری کے جذبے سے بھرے رہیں اور اپنے ہنر اور علم کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی زندگی بچانے اور اسے بہتر بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

author img

By

Published : Dec 7, 2019, 11:38 PM IST

ای ٹی وی بھارت
صدر جمہوریہ نے راجستھان ہائی کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے 7 دسمبر 2019 ایمس جودھپور کے دوسرے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی اورخطاب کیا۔ انہوں نے جودھپور میں راجستھان ہائی کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔

جلسہ تقسیم اسناد کے دوران انہوں نےاپنے خطاب میں کہا کہ کم لاگت والی تشخیص، علاج اور باز آبادکاری خدمات کی ضرورت ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ بھارت نے اپنے خود کے آلات تیار کرنے شروع کر دیئے ہیں، جو کہ نہ صرف کم قیمت والی صحت دیکھ ریکھ کی خدمات فراہم کراتے ہیں بلکہ 'میک اِن انڈیا' پہل کے ایک حصے کے طور پر بھارت کو ایک میڈیکل ٹیکنیکل مرکز کے طور پر بھی مستحکم کرتے ہیں۔

انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ایمس جودھ پور، آئی آئی ٹی جودھ پور کے ساتھ میڈیکل ٹیکنالوجی کے لیے ایک اختراعی مرکز قائم کر رہا ہے۔

یہ دونوں ادارے ایمس – آئی آئی ٹی نالج انوویشن کلسٹر قائم کرنے کے لیے بھی تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خیرمقدم کرنے لائق قدم ہے کیونکہ اس سے ملک میں میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے ان اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس شعبے اور ملک میں عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا جاری رکھیں۔

صدر جمہوریہ نے گریجویشن کرنے والے طلبا سے کہا کہ وہ ہمدردری کے جذبے سے بھرے رہیں اور اپنے ہنر اور علم کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی زندگی بچانے اور اسے بہتر بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پورے کیریئر کے دوران اخلاقی معیار اور پروفیشنلزم کی اعلیٰ ترین سطح برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹر اور نرسنگ کے گریجویٹ یہ بات یاد رکھیں کہ اُن کے آس پاس جو لوگ موجود ہیں وہ ان کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھتے ہیں اور انہیں اِس پیشے کے وقار کو برقرار رکھنا ہوگا۔

بعد میں راجستھان ہائی کورٹ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اُن کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ انصاف تک سبھی کی رسائی ہو۔

ہم پڑھتے ہیں کہ پرانے زمانے میں شاہی محلوں میں انصاف کی گھنٹیاں لگائی جاتی تھی۔ کوئی بھی گھنٹی بجا سکتا تھا اور راجا سے غلط کام کو درست کرنے کے لیے کہہ سکتا تھا۔

آج کیا غریب سے غریب شخص اور سب سے محروم شخص یہاں آکر اپنی شکایتوں کا حل تلاش کر سکتا ہے؟ یہ سب سے زیادہ اہم بات ہے کیونکہ آئین کی تمہیدمیں ہی ہم سب سے کہا گیا ہے کہ انصاف تک سبھی کی رسائی ہونی چاہیے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ انصاف کی اونچی اور کبھی کبھی امتناعی لاگت کی بہت سی وجوہات ہیں۔ لیکن اگر ہم گاندھی جی کے مشہور 'منتر 'کو ذہن میں رکھیں اور اگر ہم ایسے غریب ترین اور کمزور ترین مردوں اور خواتین جنھیں ہم نے دیکھا ہے، کو ذہن میں رکھیں تو ہمیں راستے مل جائیں گے، مثال کے طور پر ہم مفت قانونی مدد فراہم کراتے ہوئے ضرورت مندوں کی مدد کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اناؤ واقعہ: اکھلیش کا اسمبلی کے سامنے احتجاج

انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی ہمارے دور میں بہت اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس سے سماجی تبدیلیاں بھی رونما ہو رہی ہیں۔ انصاف کے شعبے میں اس کے استعمال کے لیے، عام لوگوں کو انصاف فراہم کرانے کے لیے عدلیہ ہائی پورٹلس کھول سکتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.