آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کی ملزمہ نلینی سری ہارن نے پیر کو خودکشی کی کوشش کی۔ اس کی اطلاع ملزمہ کے وکیل نے دی۔
وہ گذشتہ 29 سالوں سے ویلور جیل میں بند ہیں۔
جب اس واقعے کے بارے میں ان کے وکیل سے پوچھا گیا تو پوگھازنڈھی نے کہا 'نلینی کی ایک قیدی کے ساتھ جیل میں تنازعہ ہوگیا تھا۔ معاملہ مزید بڑھتا گیا اور اسے جیل اتھارٹی کے پاس لے جایا گیا، جس کے بعد اس نے پھانسی لگا لینے کی کوشش کی۔'
پوگھازنڈھی نے مزید کہا 'جیل کے گارڈ نے اسے خود کشی کرنے سے روکا۔ اس واقعے میں انہیں کوئی سنگین چوٹ نہیں لگی ہے، نلینی اب محفوظ ہے۔'
خیال رہے کہ نلینی سری ہارن اور اس کے شوہر سمیت سات افراد کو راجیو گاندھی کے قتل کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کو بی جے پی کے جھوٹ کی قیمت چکانی پڑے گی: راہل گاندھی
ان دو کے علاوہ پانچ دیگر ملزموں کو مئی 1991 میں انتخابی جلسے کے دوران سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے سلسلے میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
اس سزا کو بعد میں عمر قید میں تبدیل کردیا گیا۔ مورگون ویلور کے مرکزی جیل میں بند ہیں جبکہ نلینی قریبی خواتین کے جیل میں بند ہیں۔