گہلوت نے آج سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ مہذب معاشرے میں ایسی بھیڑ کے تشدد اور وحشی پن کےلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مجرموں کو سخت سزا دی جانی چاہئے۔
نائب وزیراعلی سچن پائلٹ نے بھی اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔مسٹر پائلٹ نے کہاکہ وہ اس بھیانک واقعہ کی مذمت کرتے ہیں جہاں مہاراشٹر کے پال گھر میں بھیڑ نے تین لوگوں کو قتل کردیا۔
انہوں نے کہاکہ اس جرم میں شامل سبھی لوگوں کےخلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔