تعلقات عامہ کے چیف افسر روندر بھاكر نے جمعہ کو بتایا کہ مغربی ریلوے کے مختلف اسٹیشنوں سے شرمک اسپیشل ٹرینوں میں دو مئی سے 28 مئی تک سفر کرنے والے 16.87 لاکھ مسافروں کو مفت کھانا اور پینے کے پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شرمک اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ گزشتہ 61 دنوں میں 29 مارچ سے 28 مئی تک مغربی ریلوے کی طرف سے تقریباً چھ لاکھ ضرورت مند افراد کو مفت کھانے کے پیکٹ دستیاب کرائے جا چکے ہیں۔ تجارتی شعبہ، آر پی ایف، آئی آرسی ٹی سی، چیریٹیبل ٹرسٹ اور این جی او نے سبھی چھ ڈویژنوں میںمفت کھانا تقسیم کیا۔
مغربی ریلوے خدمت کے جذبے سے چلائی جارہی یہ مہم 29 مارچ سے مختلف غیر سرکاری تنظیموں اور خیراتی ٹرسٹ کے تعاون کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔ اس مہم کے لئے واپی کی جین یونین، ولساڈ کے سہكار خیراتی ٹرسٹ، نڈیاد کے جے مانو پریوارٹرسٹ، داہود کے رام روٹی سماج، اجین کی مہاکال مینیجنگ کمیٹی اور چامنڈا ماتا مندر کمیٹی، رتلام کا انڈین ریلیف فاؤنڈیشن، نیمچ اور کشیپ فاؤنڈیشن، ممبئی کا رتن ندھی چیریٹیبل ٹرسٹ جیسی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) نے اہم کردار ادا کیا ہے۔