ETV Bharat / bharat

شاعرانہ انداز میں راہل گاندھی کا مودی پر طنز - بھارتی فوجیوں کی ہلاکت

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر شاعرانہ انداز میں تنقید کی ہے۔

rahul gandhi
rahul gandhi
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 9:21 AM IST

بھارت اور چین کے مابین جاری سرحدی تنازع اور 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر وزیراعظم کی خاموشی پر کانگریس رہنما راہل گاندھی نے شاعرانہ انداز میں ان سے وضاحت طلب کی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ

تو اِدھر اُدھر کی نہ بات کر

یہ بتا کہ قافلہ کیسے لُٹا

مجھے رہزنوں سے گلہ تو ہے

پر تیری رہبری کا سوال ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے غریبوں کو اناج فراہم کرنے اور کسانوں کی مدد کرنے جیسے موضوع پر بات کی تھی لیکن بھارت اور چین تنازع پر کچھ نہیں کہا تھا اسی لیے راہل گاندھی نے انہیں ہدف تنقید بنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.