ETV Bharat / bharat

'کورونا کی لڑائی میں گجرات ماڈل فیل' - راہل گاندھی کی خبر

کورونا کی وجہ سے گجرات میں 24 ہزار 55 افراد کورونا سے متاثر ہیں تو وہیں ایک ہزار 505 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے، احمد آباد میں سب زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں، اسی درمیان کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے گجرات حکومت کی شدید نکتہ چینی کی ہے۔

'کورونا کی لڑائی گجرات ماڈل کی پول کھلی'

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 10:56 AM IST

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے کورونا متاثرہ گجرات کو لے کر طنز کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ کورونا سے لڑائی میں جس گجرات ماڈل کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ فیل رہا ہے، انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ متاثرین اور ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ گجرات ماڈل کی پول کھل گئی ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے راہل نے لکھا ہے کہ کورونا وائرس اموت کی شرح سب سے زیادہ گجرات میں ہے، ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے گجرات میں سب سے زیادہ لو گوں کی موت ہوئی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اہم بات یہ ہے کہ راہل گاندھی مسلسل مرکزی حکومت پر کورونا کی روک تھام اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد کی پابندیاں (لاک ڈاؤن) سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے متعلق سوال کھڑے کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.