کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے ہفتہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا چینی دراندازی پرکل جماعتی اجلاس (اے پی ایم) میں دیا گیا بیان ثابت کرتا ہے کہ انہوں نے چینی جارحیت کے سامنے خود سپردگی کردی ہے۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ 'وزیراعظم نے چینی جارحیت کے سامنے بھارتی زمین حوالے کردیا ہے'۔
انہوں نے نریندر مودی سے تلخ سوال کیے اور کہا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ 'اگر زمین چینی کی تھی تو ہمارے فوجیوں کو کیوں مارا گیا اور وہ جاں باز کہاں مارے گئے'۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ایسی خبر پوسٹ کی ہے جس میں مودی کا کل جماعتی اجلاس میں دیا گیا بیان جاری کیا گیا ہے، مودی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ہماری سرحد میں داخل نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کسی نے ہماری چوکی پر قبضہ کیا ہے۔