بہرائچ تعلیمی سوسائٹی کے بینر تلے آج مسلم رہنما اور نوجوانوں نے ننکانہ صاحب پر ہوئے حملہ کے خلاف احتجاج کر جلوس نکالا اور کلیکٹریٹ پہنچ کر شہر مجسٹریٹ جے پرکاش کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔
ننکانہ صاحب میں ہوئے اس واقعہ کے خلاف مسلمانوں کے اس احتجاجی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عالم سرحدی نے کہا کہ بھارت ایک قومی یکجہتی والا ملک ہے اور پاکستان میں ننکانہ صاحب کا جو واقعہ پیش آیا ہے اس کی وجہ سے سکھ بھائی کافی پریشان ہے ہم بھارتی مسلمان اپنے سکھ بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اس طرح کے واقعات کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔
جلوس میں شامل سبھی مظاہرین نے ننکانہ صاحب کے متاثرین کو انصاف دلانے اور شرپسندوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔