ETV Bharat / bharat

پی ایم سی بینک کرپشن میں حکومت کی خاموشی خطرناک: پرینکا

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو بینک (پی ایم سی) کے معاملے میں حکومت کی خاموشی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے یہ قبول کرنا چاہئے کہ بینک کا گھپلہ حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے ہوا ہے۔

author img

By

Published : Oct 16, 2019, 12:02 AM IST

Updated : Oct 16, 2019, 12:47 AM IST

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا

پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کے روز ٹوئیٹ کرکے کہا کہ جن لوگوں کے پاس اس بینک میں پیسہ جمع ہے انہیں بہت بڑی پریشانی کا سامنا ہے اور گھپلہ کرنے والے آرام سے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ یہ گھپلہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہوا ہے ، لہذا اس خاموشی کو انہیں توڑنا چاہئے اور اکاؤنٹ ہولڈرز کے مفاد میں ٹھوس اقدامات کرنا چاہئے۔

گاندھی نے کہا ، ’’پی ایم سی بینک گھپلہ میں ، بڑے لوگ آرام کر رہے ہیں اور عام اکاؤنٹ ہولڈرز کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اکاؤنٹ ہولڈر سنجے گلاٹی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، لیکن بی جے پی حکومت یہ ماننے کو تیار نہیں ہے کہ ملک اس کی غلط پالیسی سے پریشان ہے اور اس صورتحال میں حکومت کو اقدامات کرنا چاہئے۔

اس کے ساتھ ہی ، انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بینک اکاؤنٹ ہولڈر سنجے گلاٹی کی بینک گھپلے کی اطلاع کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔ اس کے بینک میں 90 لاکھ روپے تھے۔
اطلاعات کے مطابق ، پیر کے روز ، وہ بینک گھپلہ کے خلاف احتجاج میں بھی شامل تھے۔ کنبہ کے افراد کا کہنا ہے کہ جب سے بینک میں جمع رقم کی واپسی پر پابندی عائد تھی تب سے وہ پریشان تھے۔

Intro:رکن پارلیمان اعظم خاں نے ایک انتخابی تشہیری مہم کے دوران کہا کہ ان کا 22 کلو وزن کم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بے بنیاد الزامات اور فرضی مقدموں سے بالکل ٹوٹ چکے ہیں۔

Body:وی او
ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں ضمنی انتخاب کے لئے تمام ہی امیدواروں کی جانب سے تشہیری مہم جاری ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنماء اور رکن پارلیمان اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ کی حمایت میں ایک انتخابی جلسہ کے دوران اعظم خاں نے اپنے درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے بنیاد الزامات اور فرضی مقدموں سے بالکل ٹوٹ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ کہیں گے ایک ڈھونگی یا مداری آیا تھا اور آنسو بہاکر چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آنسو یوں ہی نہیں ہیں ان کے پیچھے جدوجہد کی ایک لمبی تاریخ چھپی ہے۔ رکن پارلیمان نے کہا کہ میرے اوپر بے جا الزامات لگانے والوں کا تو ایک کلو وزن بڑھ گیا ہے لیکن آپ کے اس قائد کا پورا 22 کلو وزن کم ہو گیا ہے۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
Last Updated : Oct 16, 2019, 12:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.