نجی شعبہ کو خلا کے شعبہ میں سرگرمیوں کی اجازت دینے مرکزی حکومت کے فیصلہ کے پیش نظر بھارت خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)کے سربراہ کے سیون نے اعلان کیا ہے کہ اسرو،خلا کے شعبہ مین نجی شعبہ کو سرگرمیوں کی اجازت دینے اور ان کی نگرانی کے لئے نوڈل ایجنسی کے طور پرکام کرے گا۔
جمعرات کو جاری کردہ پریس ریلیز میں اسرو کے سربراہ نے کہا کہ خلا کے شعبہ میں اصلاحات کے مطابق ملک کی پوشیدہ صلاحیتوں کے مکمل استفادہ کی کوشش کا یہ ایک مقصد ہے۔اس کے لئے جلد ہی انڈین نیشنل اسپیش پروموشن اینڈ اتھارائزیشن سنٹر(آئی این۔اسپیس)قائم کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ خلائی سرگرمیوں کے آغاز کی اجازت کے بعد نجی شعبہ خلائی پروگراموں بشمول راکٹس کی تیاری،سٹلائیٹس کی تیاری اور اس کو چھوڑنے کی خدمات بھی انجام دے سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک کھلے اور مبسوط خلائی شعبہ کے نتیجہ میں اس کی تیز رفتار ترقی،ملازمتوں کے مواقع کے ساتھ ساتھ اختراعات بھی ہوں گے جس سے بھارت خلائی شعبہ عالمی خلائی معیشت میں اہم رول ادا کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مجوزہ آئی این۔اسپیس نیشنل نوڈل ایجنسی کے طورپر کام کرے گاتاکہ خلاء کے شعبہ میں نجی مساعی کو فروغ دیاجاسکے اور اس کیلئے اسرو اپنے تکنیکی ماہرین کے ساتھ ساتھ سہولیات بھی فراہم کرے گا۔آئی این اسپیس کے تکنیکی،قانونی،سلامتی کے آزادانہ ڈائرکٹوریٹس ہوں گے۔ساتھ ہی پرائیویٹ انڈسٹریز کی ضروریات کا لحاظ کیاجائے گا اور ان سرگرمیوں میں تال میل پیدا کیاجائے گا۔
پرائیویٹ انڈسٹریز میں کئی مواقع کی پیشکش کی جائے گی تاکہ آراینڈ ڈی کی سرگرمیاں انجام دی جاسکیں اورعصری انٹرپلانٹری مشنس کے کام بھی انجام دیئے جاسکیں۔مواقع کے سلسلہ وار اعلان کے ذریعہ اس کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔پہلے ہی انسانی خلائی فلائٹ پروگرام میں مواقع کا اعلان کیاجاچکا ہے۔سیون نے کہاکہ نیو اسپیس انڈیا لمیٹیڈ(این ایس آئی ایل)اسرو کی وہیکل لانچ اینڈ سٹلائیٹ پروڈکشن،لانچ سرویسس کے ساتھ ساتھ خلاسے متعلق سرگرمیوں اور آف لوڈ آپریشنل سرگرمیوں کو مستحکم کرے گا۔اس کے ذریعہ اسرو کو مزید وقت اور وسائل الاٹ ہوں گے۔اسرو موجودہ سرگرمیوں کو مزید عصری ٹکنالوجیز،مشنس وغیرہ پر زور دیتے ہوئے انجام دے سکے گا۔
انہوں نے کہاکہ نئی نیوی گیشنل پالیسی کی تجویز ہے۔ریموٹ سنسنگ ڈاٹا میں مناسب تبدیلیاں کی جائیں گی اور سٹکام پالیسی میں بھی ترمیم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ خلا کے شعبہ میں اصلاحات کے سلسلہ میں جلد ہی ایک ویبنار منعقد کیاجائے گاجس میں آئی این اسپیس کے میکانزم اور دیگر تفصیلات ہوں گی۔یہ تفصیلات فریقین کو فراہم کی جائیں گی۔