ETV Bharat / bharat

بہار: قیدی کا گولی مارکر قتل - جنرل متھلیش مشرا ویشالی

بہار کے ویشالی ضلع میں صدر تھانہ علاقہ میں واقع ڈویژنل جیل میں دن دہاڑے راجستھان کے مان سروور میں سونا لوٹنے معاملے کے ملزم کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

بہار: قیدی کا گولی مارکر قتل
بہار: قیدی کا گولی مارکر قتل
author img

By

Published : Jan 3, 2020, 11:56 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ حاجی پور ڈویژنل جیل میں آج دن دہاڑے گولی باری ہوئی جس میں جیل میں بند سونا لوٹ معاملے کے ملزم منیش سنگھ عرف منیش تیلیا (40) کو گولی لگ گئی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی جیل انسپکٹر جنرل متھلیش مشرا ویشالی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جگن ناتھ ریڈی ، سب ڈویژنل پولیس افسر راگھو دیال پولیس ٹیم کے ساتھ ڈویژنل جیل پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ پولیس ڈویژنل جیل میں اسلحہ کیسے پہنچا ، کس نے گولی ماری سمیت کی نکات پر تحقیق کر رہی ہے ۔ حالانکہ قتل کے لئے استعمال کئے گئے پستول کو برآمد کرلیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ ویشالی ضلع میں راجا پاکر کے تیلیا گاﺅں کا رہنے و الا منیش تلیا کو پولیس نے مئی 2019 میں بیدو پور سے گرفتار کیا تھا ۔ چار مہینے قبل ہی منیش کے گروہ کے دیگر اراکین کو ایس ٹی ایف نے تصادم میں مار گرایا تھا ۔ منیش بہار کے علاوہ بھی کئی دیگر رایاستوں میں سونا لوٹ کی واردات کو انجام دے چکاتھا۔ اس سے قبل بھی گرفتاری کے بعد عدالت میں پیشی کیلئے لے جائے جانے کے دوران بھی منیش پر گولی باری کی گئی تھی۔

مانا جارہا ہے کہ منیش کی جیل میں قتل سونالوٹ کی حصہ داری کو لیکر کی گئی ہے ۔ حالانکہ پولیس سخت تفتیش کر رہی ہے اور قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.