ETV Bharat / bharat

"ٹیپو سلطان کی ان کہی داستان" کا پوسٹر ریلیز - ٹیپو سلطان - دی انٹولڈ اسٹوری"

بھارت کے عظیم مجاہدِ آزادی شہید ٹیپو سلطان کے متعلق کئی ٹی وی سیریلز بنائے گئے ہیں جن میں ان کی زندگی کے کئی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

poster release of the forthcoming film the tipu sultan in bangalore
"ٹیپو سلطان کی ان کہی داستان" کا پوسٹر ریلیز
author img

By

Published : Mar 19, 2020, 11:19 AM IST

کچھ اسی طرح "ٹیپو سلطان - دی انٹولڈ اسٹوری" ایک نئی فلم بنائی جارہی ہے۔

فلم کار کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس فلم میں ٹیپو سلطان کی بچپن سے لیکر جوانی و ان کے شہید ہونے تک کی کئی اہم اور ان کہی تاریخی پہلوؤں کو درشایا جائے گا۔

آج شہر بنگلور میں "ٹیپو سلطان - د انٹولڈ اسٹوری" کی ٹیم ٹیپو یونائیٹیڈ فرنٹ کی جانب سے اس فلم کے پوسٹر کا اجرا کیا گیا.

فلم کے ذمہ داروں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی طور پر بات کی اور اس فلم کے متعلق تفصیلات بتائی۔

"ٹیپو سلطان کی ان کہی داستان" کا پوسٹر ریلیز

اس فلم کی اسکرپٹ رائٹر ممبئی سے تعلق رکھنے والی رحمت شیخ رفیع ہیں جب کہ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے سریجو سری دھر اس کے ڈائریکٹر ہیں۔

اس فلم سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے معروف سماجی کارکن اور مؤرخ پرفیسر نرسمہا مورتی نے کہا کہ چند فرقہ پرست طاقتیں ٹیپو سلطان کی شبیہ کو بگاڑنے کے لئے جھوٹی باتیں پھیلا رہی ہیں اور عظیم مجاہد آزادی کو ایک متعصب شخص کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جو کہ سراسر غلط ہے.

پروفیسر نرسمہا مورتی نے مزید بتایا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ٹیپو سلطان نے نہ صرف برطانیوں کے خلاف جنگ لڑی بلکہ سماج میں اصلاحات لانے کے لئے بھی متعدد اقدامات اٹھائے اور ٹیپو سلطان نے ملک کے لئے بیشمار قربانیاں دی ہیں جو کبھی فراموش نہیں کی جاسکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.