ETV Bharat / bharat

قبائلیوں کی فلاحی اسکیمز کی نگرانی کے لیے پورٹل

مرکزی حکومت نے قبائلی سماج کو بااختیار بنانے کے لئے شروع کی جانے والی فلاحی اسکیموں کے نفاذ کے بارے میں معلومات دینے اور نگرانی کے لئے ایک پورٹل 'قبائلی لوگوں کو بااختیار بنانا، ہندوستان میں بڑی تبدیلی' لانچ کیا ہے۔ جس میں ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے قبائلی امور کی وزارت کے پروگراموں کی تازہ ترین اور اصل تفصیلات آویزاں کردی گئیں۔

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 9:44 PM IST

Portal for monitoring tribal welfare schemes
قبائلیوں کی فلاحی اسکیموں کی نگرانی کے لیے پورٹل

قبائلی امور کی مرکزی وزارت نے بتایا کہ نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر امیتابھ کانت اور نیتی آیوگ کے رکن رمیش چند نے اتوار کے روز پورٹل ڈیش بورڈ کا افتتاح کیا۔

یہ پورٹل اسکیمز، پروگرامز اور اقدامات کے نفاذ کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔ اس پر قبائلی وزارت کی پانچ اسکالرشپ اسکیموں کی کارکردگی کے بارے میں معلومات دستیاب ہوں گی۔ تقریبا 30 لاکھ درج فہرست ذات سے فائدہ اٹھانے والوں کو وزارت کی طرف سے ہر سال 2500 کروڑ روپے کا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

وزارت کو حال ہی میں براہ راست فائدے کی منتقلی کے تحت 'آئی ٹی اہلیت' اسکالرشپ اسکیموں کے ذریعے قبائلی لوگوں کو بااختیار بنانے کے لئے 66 واں اسکاچ گولڈ ایوارڈ ملا ہے۔ ڈی بی ٹی سے قبائلی طلباء کے لئے وزارت کے کام کاج کے نظام میں زیادہ شفافیت، جوابدہی اور جامع بہتری آئی ہے۔ اس پورٹل میں مختلف ریاستوں کے قبائلی طلباء کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

اس پر اکلوویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کے تحت کام کرنے والے اسکولوں، زیر تعمیر اسکولوں اور مختلف ای ایم آر ایس اسکولوں میں طلباء کی ضلع وار تفصیل دی گئی ہے۔

قبائلی امور کی وزارت تعلیم اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو فنڈز بھی مہیا کراتی ہے۔ پورٹل پر ضلع وار این جی اوز ان کو دیئے گئے فنڈ اور فوائد حاصل کرنے والوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

تمام اسکیموں اور اقدامات کے سلسلے میں ضلعی سطح تک کی معلومات دی کی گئی ہیں۔ پوسٹ میٹرک اور پری میٹرک اسکالرشپ جیسی مرکز کی اسکیموں کے سلسلے میں تمام معلومات شیئر کی گئی ہیں۔

قبائلی امور کی وزارت شیڈول ٹرائبس کی سطح پر بھی نگرانی کرتی ہے جس میں سے 41 وزارتوں نے درج فہرست قبائل کی فلاح و بہبود کے لئے اپنے بجٹ کا کچھ فیصد خرچ کیا ہے۔

سال 2019-20 میں 275 سے زیادہ اسکیموں میں 41 وزارتوں کو 51000 کروڑ روپئے کا بجٹ الاٹ کیا گیا تھا۔ ان تمام وزارتوں کے کارکردگی پورٹل پر دستیاب ہے۔ وزارت کے مختلف ای۔ پہلوں کے لنکس بھی پورٹل پر دیئے گئے ہیں۔

یہ پورٹل ڈیجیٹل انڈیا اقدام کا حصہ ہے، جو قبائلی لوگوں کو بااختیار بنانے اور نظام میں شفافیت لانے کے لئے کام کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.