ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مہاراشٹرا نو نرمان سینا کے ضلع صدر اور دیگر کارکنوں نے رام مندر سے متعلق جشن منانے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا۔
اورنگ آباد کے ٹی وی سینٹر علاقے میں تمام کارکن رام مندر کا جشن منانے کے ساتھ رام کی تصویر کی پوجا کرنے آئے تھے۔
کافی دیر تک ایم این ایس کے رہنماوں اور پولیس کے درمیان بحث ہوتی رہی، جس کے بعد پولیس انہیں گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔
بعد ازاں ان پر ممبئی پولیس ایکٹ 68 اور 69 کے تحت معاملہ درج کرنے ساتھ انہیں ہدایت دے کر واپس چھوڑ دیا۔