ETV Bharat / bharat

’بھارت سرمایہ کاری کے لیے سب سے زیادہ پرکشش مقام‘ - کینیڈا میں انویسٹ انڈیا کانفرنس

وزیرعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان سرمایہ کاری کے اعتبار سے سب سے زیادہ پرکشش مراکز میں سے ایک ہے کیونکہ یہاں سب کے لیے کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

pm narendra modi
وزیرعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 10:58 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے کینیڈا میں انویسٹ انڈیا کانفرنس میں ورچوئل طور پر اپنا کلیدی خطبہ پیش کیا۔ اس فورم کا مقصد کینیڈا کی بزنس کمیونٹی کو ہندستان میں سرمایہ کاری کے مواقع دکھانا اور ہندوستان کو سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر ظاہر کرنا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کینیڈا میں انویسٹ انڈیا کانفرنس میں اپنا کلیدی خطبہ پیش کیا

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں ترقی کرنے اور سرکاری اور نجی اداروں کے ساتھ مل کام کرنے کا موقع ہے۔ کووڈ 19 سے متاثر دنیا کو متعدد مسائل کا سامنا ہے جن میں اشیا سازی، سپلائی کی کڑیوں کو جوڑنے کے مسائل وغیرہ شامل ہیں، لیکن یہ سارے مسائل فطری ہیں۔ ہندوستان نے ان مسائل کا سامنا لچک کے ساتھ کیا ہے اور ملک کو مسائل کے حل کی سرزمین بدل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ تعلیم کے میدان میں شراکت کے خواہاں ہیں تو یہ جگہ ہندوستان ہے۔ ہندوستان نے محنت اور زراعت کے میدان میں اصلاحات کو یقینی بنایا ہے۔ تعلیم، محنت اور زراعت کے میدان میں زبردست اصلاحات سے کام لیا ہے۔ ہندوستان دنیا بھر میں فارمیسی کا کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کہا ' ہم نے اب تک تقریبا 150 ممالک کو دوا فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کووڈ 19 وبائی بیماری کے ذریعہ ایک انوکھا انداز اپنایا ہے۔ ' ہم نے غریبوں اور چھوٹے کاروباروں کے لیے ریلیف اور محرک پیکج دیا ہے۔ ہم نے اس موقع کو ساختیاتی اصلاحات کے لئے بھی استعمال کیا ہے۔ یہ اصلاحات زیادہ پیداواری خوشحالی کو یقینی بناتی ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہندوستان نے کمپنیوں کے ایکٹ کو آسان بنایا ہے۔ اس سال کے مارچ سے جون کے دوران ، ہندوستان کی زرعی برآمدات میں 23 فیصد کا اضافہ ہوا ، انہوں نے مزید کہا کہ ایسا اس وقت ہوا جب پورا ملک سخت لاک ڈاون میں تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.