مغربی بنگال میں بی جے پی کی سب سے بڑی حریف ممتا بنرجی کے خلاف جیت حاصل کرنے کے مد نظر بی جے پی نے انتخابی مہم کی شروعات کرتے ہوئے کولکاتا میں ریلی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی جے پی کارکنان کی سہولت کے لیے 25 لاکھ اسکوائر فٹ علاقے میں المونیم کا شامیانہ لگایا جائے گا،جس کے لیےممبئی، دہلی اور جھارکھنڈ کے ڈیکوریٹرس سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
بی جے پی ذرائع کے مطابق 25ہزار اسکوائر فٹ چوڑا اور 25 ہزار فٹ لمبا شامیانہ تیار کیا جائے گا ۔جہان باقی سہولیات کے ساتھ پانی کے تقریباً 30 ٹینکر لگائے جائیں گے۔
بی جے پی کی طرف سے اس سیاسی جلسے میں 10 لاکھ لوگوں کے شرکت کی امید ہے ۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں یہ ریلی بی جے پی کی سب سے بڑی ریلی ہوگی۔