وزیر اعظم مودی مودی نے یہاں پاکستان کی سرحد پر انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’ میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا بھارت کے جذبات کا احترام کرنے کے لیے شکریہ اداکرتاہوں ۔‘‘
انھوں نے کہاکہ گرونانک دیو کے 550ویں پرکاش اتسو سے قبل، انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ، کرتارپور صاحب کوریڈور کا کھلنا، ہم سبھی کے لیے دوہری خوشی لیکر آیا ہے۔
گرونانک دیوصرف سکھ مذہب اور بھارت کی ہی وراثت نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے تحریک کا باعث ہیں ۔