وزیراعظم مودی نے آکاشوانی پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں ملک کے عوام کو تمباکو اور ایسگریٹ کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو کا استعمال کرنے سے نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما متاثر ہوتی ہے اور وہ اپنی زندگی کے مقصد سے دور چلے جاتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمباکو کے استعمال کے روایتی طریقوں سے لوگ اچھی طرح واقف ہیں لیکن ای۔ سگریٹ کا استعمال مختلف ہے۔ اس کا استعمال کرنے والوں کی عام طور پر شناخت نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ ای۔ سگریٹ کے بارے میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں اور اسے نقصان دہ نہیں سمجھا جارہا، لیکن اس میں نکوٹن ہوتا ہے اور یہ ذہن کو متاثر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمباکو کی عادت سے لوگوں کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس سے نجات پانا مشکل ہوجاتا ہے۔ تمباکو کا استعمال کرنے والے لوگ اکثر کینسر ، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہوجاتے ہیں۔
'نوجونوان تمباکو سے اجتناب کریں' - من کی بات
وزیراعظم نریندر مودی نے نوجوانوں سے تمباکو، خاص طور پر ای سگریٹ ترک کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ اس سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں۔
!['نوجونوان تمباکو سے اجتناب کریں'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4587700-968-4587700-1569743424639.jpg?imwidth=3840)

kda
Conclusion: