ETV Bharat / bharat

پاٹیدار رہنما کا بی جے پی سے استعفیٰ - urdu news

سنہ 2017 میں گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی میں شامل ہونے والی ریشما پٹیل نے محض دیڑھ برس میں ہی امت شاہ و بی جے پی کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا۔

BJP leader
author img

By

Published : Mar 16, 2019, 9:07 AM IST

گجرات میں پاٹیدار آندولن میں ہاردک پٹیل کا ساتھ نبھانے والی ریشما پٹیل نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ریشما پٹیل پارٹی پر الزام لگایا کہ بی جے پی ایک مارکیٹنگ پارٹی ہے اور محض کھوکھلے دعوے کرتی ہے۔

گذشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی عوام کے تئیں اپنا کام بخوبی انجام نہیں دے پا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اپنے کارکنان کو صرف مارکیٹنگ کے لیے استعمال کرتی ہے اور عوامی مفاد میں کوئی بھی کام انجام دینے سے قاصر ہے۔

ریشما پٹیل نے اپنا استعفیٰ نامہ بی جے پی کے ریاستی جیتو وگھانی کو سونپ دیا ہے۔

حالاںکہ ریشما پٹیل نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ وہ کسی دوسری پارٹی میں شامل ہوں گی یا نہیں لیکن عام انتخابات میں وہ پوربندر پارلیمانی حلقہ سے بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی نیشنل سیاسی جماعت نے ان سے رابطہ کیا تو وہ اس معاملے پر غور کریں گی۔

ریشما پٹیل نے حزب اختلاف پاٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر آئیں۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.