بجلی بورڈ میں ملازم ہاکی کھلاڑی امريک اور سمرجيت، پٹیالہ کے پرتاپ نگر سے ہاکی کھیل کر گھر جا رہے تھے، اسی درمیان راستہ میں کسی شخص کے ساتھ ان کی نوک جھونک ہو گئی۔
اس کے بعد اس شخص نے اپنے گھر سے رائفل لائی اور دونوں پر فائرنگ شروع کر دی، امريک کے سر میں گولی لگی اور اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے معاملہ کو رفع دفع کرانے کی بھی کوشش کی لیکن اسی دوران اس شخص نے دوسری گولی چلا دی جو سمرجيت کو لگی اور اس کی بھی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
معاملہ آپسی رنجش کا بتایا جا رہا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر رپورٹ درج کرلی ہے اور مزید تحقیقات شروع کر رہی ہے۔