ETV Bharat / bharat

پیرا سائیکلسٹ گروپ نے کشمیر سے کنیا کماری تک کا سفر مکمل کیا - پیرا سائکلسٹ آدتیہ مہتا

ملک کے معروف پیرا سائیکلسٹ آدتیہ مہتا نے 30 رکنی ٹیم کے ساتھ کشمیر سے کنیا کماری تک کا سفر مکمل کر لیا۔

پیرا سائیکلنگ، علامتی تصویر
پیرا سائیکلنگ، علامتی تصویر
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 10:10 PM IST

تقریباً ڈیڑھ ماہ پہلے جب گھر سے نکلنا بڑا چیلنج تھا تب بھارت کے پہلے انٹرنیشنل تمغہ فاتح پیرا سائکلسٹ آدتیہ مہتا نے ملک کی پیرا سائکلنگ ٹیم کے اراکین کے ساتھ کشمیر سے کنیا کماری تک کا چیریٹی مشن شروع کیا تھا۔

آدتیہ مہتا اس مشن کے ذریعہ سے فلاحی کاموں کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ پورے مُلک سے پیرا سپوٹرس کو لے کر بیداری پھیلانا چاہتے تھے۔

اس مہم کو انفنیٹی رائیڈ کے ٹو کے 2020 کا نام دیا گیا تھا۔ آدتیہ مہتا فاونڈیشن (اے ایم ایف ) کے برین چائلڈ کو اس مشن کے تحت 45 دنوں تک سخت سردی کے باوجود الگ الگ ٹرین اور چیلنجنگ ماحول میں سائیکل چلانا تھا۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ 30 سائیکل سواروں کا یہ سفر 3842 کلومیٹر طویل تھا۔ ان سبھی نے یہ سفر کشمیر سے شروع کرکے ملک کے جنوبی حصہ کنیا کماری پہنچ کر اپنے ہدف کو حاصل کرلیا۔

آدتیہ مہتا فاونڈیشن کے بانی آدتیہ مہتا نے کہا کہ 'میں نے اسی طرح کے ماحول میں 2013 میں بھی سائیکل چلائی تھی۔ اس وقت مجھے جسمانی اور ذہنی طور پر کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن لوگوں سے اس وقت مجھے کافی حمایت ملی تھی اسی محبت کی وجہ سے مجھے آدتیہ مہتا فاونڈیشن کے قیام کے لیے تحریک ملی اور اب اتنے برسوں کے بعد ہماری 30 رکنی رائیڈنگ ٹیم کورونا وبا کے چیلنجوں کے درمیان ایک شاندار سفر کو انجام تک پہنچانے میں کامیاب رہی۔

انہوں نے کہا 'میں بارڈر سکیورٹی فورس سمیت سبھی ساتھیوں کا شکر گزار ہوں کیونکہ انہی کی بدولت یہ سفر ممکن ہوسکا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس بیداری مہم سے لوگوں کو تحریک ملے گی اور وہ آگے آکر اس مشن میں شامل ہوں گے جس کا مقصد ملک میں پیرا کی نئی اور بہترین صلاحیتوں کا پتہ لگانا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.