ETV Bharat / bharat

بھارت نے پاکسان میں منعقد ایس سی او میٹنگ میں شرکت کی

دو روزہ دفاعی اور سکیورٹی کے متعلق شنگھائی تعاون تنظیم کے اس اجلاس میں بھارت کے ساتھ چین، روس، قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان بھی شامل ہوئے۔

author img

By

Published : Feb 21, 2020, 9:52 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:09 AM IST

imran khan
imran khan

پاکستان کی جانب سے دفاعی اور سکیورٹی کے متعلق دو روزہ اجلاس منعقد کیا گیا، اس میٹنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سبھی ممبران شامل ہوئے۔

پاکستان آرمی کے میڈیا ونگ کے مطابق 'ایس سی او کی نویں ڈیفینس اور سکیورٹی ایکسپریس ورکنگ گروپ کی یہ میٹنگ 19 اور 20 فروری کو ہوئی، اجلاس میں آئی سی پی آر یعنی آپسی رشتے اور سکیورٹی انتظامات پر بات چیت کی گئی'۔

انہوں نے مزید کہا 'شرکاء نے مشترکہ تربیت اور فوجی مشقوں سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر معلومات اور رائے کا تبادلہ بھی کیا، اس میٹنگ میں چین، روس، قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان ممالک کے نمائندے شامل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے
'پاکستان زندہ باد' کہنے والی لڑکی کی ضمانت رد
'کشمیریوں سے دوستی کرنے سے لوگ ڈرتے کیوں ہیں؟'

واضح رہے کہ پچھلے سال پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو گھٹایا تھا اور مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد بھارتی ہائی کمشنر کو ملک بدر کر دیا تھا۔

پہلی بار بھارت اس سال کے آخر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

اب دیکھنا یہ ہوگا کہ بھارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کون کرتا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.