ETV Bharat / bharat

تلنگانہ میں پرائیویٹ اسکولس کی آن لائن کلاسس،حکومت کو ہائیکورٹ کی نوٹس - High Court notice

پرائیویٹ اسکولس میں آن لائن کلاسس پر پابندی عائد کرنے کی خواہش کرتے ہوئے داخل کردہ مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت آج تلنگانہ ہائی کورٹ نے کی۔حیدرآباد اسکولس اسٹوڈنٹس پیرنٹس ایسوسی ایشن نے یہ مفاد عامہ کی عرضی داخل کی۔

تلنگانہ میں پرائیویٹ اسکولس کی آن لائن کلاسس،حکومت کو ہائیکورٹ کی نوٹس

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 8:53 PM IST

پرائیویٹ اسکولس میں آن لائن کلاسس پر پابندی عائد کرنے کی خواہش کرتے ہوئے داخل کردہ مفاد عامہ کی عرضی کی سماعت آج تلنگانہ ہائی کورٹ نے کی۔حیدرآباد اسکولس اسٹوڈنٹس پیرنٹس ایسوسی ایشن نے یہ مفاد عامہ کی عرضی داخل کی۔

عرضی گذار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے ہی آن لائن کلاسس منعقد کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے عدالت میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن کلاسس سے غریب طلبہ سے شدید ناانصافی ہورہی ہے۔

اس پر ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ کیا ہر کوئی آن لائن کلاسس کے لئے درکار لیپ ٹاپس،اسمارٹ فونس کے متحمل ہوسکتے؟اس موقع پر سرکاری وکیل نے بنچ سے کہاکہ ڈی ای اوزاس پر کارروائی کریں گے۔

عدالت نے کہاکہ آن لائن کلاسس پر حکومت نے کوئی واضح پالیسی تیار نہیں کی ہے۔عدالت نے اس معاملہ پر تفصیلات جمعہ تک پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.