ETV Bharat / bharat

دنیا کا سب سے عمر دراز فٹبال کھلاڑی

اسرائیل کے 73 برس کے فٹبالر نے پیشہ وارانہ میچ میں حصہ لیکر دنیا کے عمردراز فٹبال کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

دنیا کا سب سے عمر دراز فٹبال کھلاڑی آئسیک ہائیک
author img

By

Published : Apr 8, 2019, 1:59 PM IST

گذشتہ روز آئسیک ہائیک نامی اسرائیلی کھلاڑی نے اویہودا نامی ٹیم کے لیے گول کیپر کے فرائض انجام دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

اس وقت ہائیک کی عمر 73 برس ہے اور اتنا ہی نہیں پورے 90 منٹ کھیلنے کے بعد وہ مزیدایک میچ کھیلنے کی تیاری کر رہے تھے۔

حالانکہ ان کی ٹیم میچ ہار گئی لیکن اس دوران انہوں مخالف ٹیم کی گول کرنے کی متعدد کوششوں کو ناکام کیا۔

میچ کے بعد انہیں گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے باعث فخر ہے۔

واضح رہے کہ ہائیک کی پیدائش عراق میں ہوئی تھی لیکن وہ بعد میں اسرئیل میں سکونت اختیار کرلی تھی۔

آئسیک ہائیک کے بیٹے نے کہا کہ ان کے والد کی کامیابی ناقابل یقین ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل معمر ترین فٹبال کھلاڑی ہونے کا ریکارڈ یورو گوئے کے روبرٹ کارمونا کے نام درج تھا جنہوں نے 53 برس کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ انہوں نے سنہ 2015 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.