کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لیے لوگوں نے اپنے گھروں میں ہی امام عالی مقام کو یاد کیا۔
ملک کی متعدد ریاستوں اور شہروں میں 9 اور 10 محرم الحرام کو جلوس نکالے جاتے تھے۔ امام باڑہ میں عقیدت مندوں کا ہجوم ہوا کرتا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے جلوس پر پابندی ہے۔ اسی لیے عقیدت مند گھروں میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نوحہ و ماتم کر رہے ہیں۔
وہیں اس بار لوگ اپنے گھروں میں ہی تعزیہ رکھ کر عزاداری کا اہتمام بھی کر رہے ہیں۔