مرکزی علاقہ پڈوچیری کا ماہے اور کرناٹک ریاست کے کوڈاگو ضلع ایسے ہیں جن میں گزشتہ 28 دنوں سے کوروناوائرس کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔
ان دو اضلاع کے علاوہ ملک میں 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 54 اور ایسے ضلع ہیں جن میں گزشتہ 14 دنوں سے کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے نہیں آئے ہیں اور ان میں اب دس اور نئے ضلع جڑ گئے ہیں جن میں بہار کا گیا اور سارن، اترپردیش کے بریلی، پنجاب کا فتح گڑھ صاحب روپنگر، ہریانہ کا بھیوانی، حصار اور فتح آباد آسام کا کچھار اور لکھیم پور شامل ہیں۔
ملک میں کورونا کے پہلا معاملہ کرناٹک کے ترشور ضلع میں سامنے آیا تھا چین کے ہوبئی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے پھیلے اس عالمی وبا کی زد میں ترشور کا نام تب سامنے آیا جب ووہان میں پڑھنے والی ایک طلبہ 30 جنوری کو وہاں سے لوٹ کر یہاں آئی تھی۔ کوروناسے متاثر اس طالبہ کے ٹھیک ہونے کے بعد 20 فروری کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
محکمہ صحت کے ترجمان لو اگروال نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی حکومت کی کوشش یہی ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں ہر سطح پر زیادہ احتیاط برتی جائے۔
کورونا چیلنج سے نمٹنے کے لئے ویکسین اور دوا کی کھوج کے لیے آج مرکزی حکومت نے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس میں نیتی آیوگ کے رکن وزیر اعظم کے پرنسپل سائنسی مشیر شریک چیئرمین ہیں اور اس میں آیوش، سائنس اور تکنیکی شعبہ، حیاتیاتی تکنالوجی، سی ایس آئی آر، آئی سی ایم آر، ڈی آر ڈی او منشیات کنٹرولر اور ڈائریکٹر جنرل صحت کی خدمات بھی شامل ہیں اور ان کا مقصد اس تعلیمی، صنعتی دنیا اور بین الاقوامی میدان میں ہو رہے نئی ایجادت کو بڑھانا ہے۔ اس کے تحت ملک میں ویکسین کی تیاری کے لئے جیو ٹیکنالوجی محکمہ کو نوڈل ایجنسی بنایا گیا ہے وہ ویکسین کی تیاری کے نئے طریقے کی تلاش کرے گی۔
کورونا وائرس (کووڈ -19) وبا کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور 1324 نئے معاملے سامنے آنے کے بعدمتاثرین کی تعداد بڑھ کر 16116 ہو گئی اور 31 مزید لوگوں کی موت کے بعد اب تک اس وائرس کے انفیکشن سے 519 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری شدہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا کا وبا ملک کے 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔
ملک میں انفیکشن کے اب تک کل 16116 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 31 اور لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 519 ہو گئی ہے۔
دریں اثناء کورونا سے متاثرہ لوگوں کی صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 287 لوگوں کے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 2302 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے جہاں ایک دن میں 328 متاثرین ملے ہیں۔ جس کے بعد کُل اعداد و شمار 3651 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 10 لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 211 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 365 لوگ اس انفیکشن سے صحت مند بھی ہوئے ہیں۔
متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر ملک کی قومی دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 186 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں اب تک کُل 1893 لوگ اس وبا سے متاثر ہیں اور اس دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی ہے۔ دارالحکومت میں کل 72 مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
اس کے بعد گجرات میں متاثرین کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا اور یہ 332 نئے مریضوں کے ساتھ 1604 ہوگئی اور 10 اور لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 58 تک پہنچ گئی ہے۔
مدھیہ پردیش میں بھی متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا اور وہاں 52 نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1407 ہو گئی ہے جبکہ ریاست میں ایک اور شخص کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 70 ہو گئی ہے۔
تمل ناڈو میں 49 نئے متاثرہ سامنے آئے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1372 ہو گئی ہیں اور ریاست میں اب تک 15 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
راجستھان میں 122 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور ان کا ڈیٹا بڑھ کر 1351 ہو گیا ہے۔ ریاست میں انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ درج نہیں کیا گیا اور 11 پر ہی ہے۔
ملک کی سب سے بڑے ریاست اتر پردیش میں بھی متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور وہاں اب تک 1084 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور تین اور لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔
جنوبی ہند کی ریاست تلنگانہ میں اب تک 844 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 18 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ کیرالہ میں 400 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
وہیں آندھرا پردیش میں 603 اور کرناٹک میں 384 لوگ متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب 15 اور 14 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 341 ہے اور پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 13، مغربی بنگال میں 12، ہریانہ میں تین، بہار اور جھارکھنڈ میں دو دو اور اڑیسہ، میگھالیہ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
مہاراشٹر میں عالمی وبا کووڈ۔19کی پیر کو ڈراؤنا تصویر سامنے آئی اور ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس انفیکشن کے 552 نئے معاملے آنے سے کلمتاثرین کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر گئی۔
ریاست کے محکمہ صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 552 نئے معاملے آئے اور کل تعداد 4200 ہو گئی۔ اس دوران 12 لوگوں کی موت ہو گئی جس سے مرنے والوں کی کل تعداد 223 پر پہنچ گئی۔ راحت کی بات یہ رہی کہ وائرس سے مکمل طور ٹھیک ہوکر 507 مریضوں کو ہسپتال سے چھٹی بھی مل گئی۔
ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں کورونا وائرس (کووڈ 19) متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گجرات اور دہلی میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے مرنے والوں کی تعداد 382 ہو گئی ہے جو ملک میں کورونا سے ہوئی موت کی کل تعداد کا تقریبا 74 فیصد ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی شام پانچ بجے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16116 ہو گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 519 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک 2302 لوگوں کو صحت مند ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
دہلی میں عالمی وبا کووڈ۔19 کے معاملے بڑھنے پر اتوار کو دو اور علاقوں کو نشاد زد کیا گیا انہیں ’کنٹرول زون‘ قرار دیا گیا اور انہیں ملاکر ایسے علاقوں کی تعداد 78 ہو گئی۔
قومی دارالحکومت میں آج جن دو علاقوں کوکنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ان میں ایک کاپس ہیڑا میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے ٹھیکے والی گلی میں پلاٹ نمبر 1294 اور دوسرا اندرپور ای اے بلاک ہے۔
کرناٹک میں چار نئے لوگوں میں کوروناوائرس ’کووڈ -19‘ کی تصدیق کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد اتوار کے روز بڑھ کر 388 ہو گئی۔
سرکاری ذرائع نے مطابق جن نئے لوگوں میں کوروناکے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے، ان سب کا تعلق میسورو سے ہے اور ان میں سے دو کا تعلق دہلی کے نظام الدین میں منعقد تبلیغی جماعت کے پروگرام سے ہے، جبکہ دو دیگر نانجنگڈو فارماسیوٹیکل کمپنی کے ملازم ہیں اور یہ کورونا پازیٹیو مریض کے رابطہ میں آنے کی وجہ سے متاثرہ ہوئے ہیں۔
کرناٹک میں اب تک کووڈ -19 سے متاثر 105 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور 14 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
مدھیہ پردیش کے اندور میں کووڈ 19 کے 9 نئے معاملے سامنیآنے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 1401 ہوگئی، جس میں سے 70 افراد اب تک اس بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اندور میں گزشتہ روز ایک مزید ہلاکت کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 48 ہو گئی ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق گزشتہ دیر رات اندور میں آئی جانچ رپورٹ میں نو نئے معاملے سامنے آئے ، جس سے وہاں کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد 890 ہو گئی۔ حالانکہ کل 892 متاثرہ مریضوں کے اعداد وشمار غلطی سے جاری ہوئے تھے، بعد میں اسے درست کر کے 881 کئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ دارالحکومت بھوپال میں کورونا متاثرین کی تعداد213 ہو گئی ہے، جس میں سے 6 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ دارالحکومت میں راحت والی خبر کل صبح آئی، جس میں 102 مشتبہ افراد کی جانچ رپورٹ منفی پائی گئی۔ اس کے بعد شام کو 30 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہوکر گھر چلے گئے اور 193 کی رپورٹ آنی ہے۔ وہیں بھوپال کے 1661 نمونے خصوصی طیارے سے دہلی بھیج گئے ہیں، جن کی رپورٹ اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔
صوبہ کے دیگر مقامات سے آج کورونا کا کوئی نیا مریض نہیں ملا ہے۔ ریاست میں اب تک اس بیماری سے 127 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس میں اندور کے 71، بھوپال 31، جبل پور 05، گوالیار 02، شیوپوری 02، اجین 05، کھرگون 04 اور مورینا کے 07 مریض شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اندور 48، بھوپال 6، اجین 6، کھرگون 04، چھندواڑہ 01، دیواس 5 کورونا متاثرین کی اب تک موت ہوئی ہے۔
میڈیکل اینڈ ہیلتھ محکمے کے مطابق، بھرت پور میں 17، جودھ پور میں 30، جے پور میں سات، کوٹہ میں دو، جھالا واڑدس، ناگور 12، بیکانیر میں دو، سوائی مادھو پور میں چار اور ہنومار گڑھ، جیسلمیر، جھنجھنو میں ایک ایک نیا کورونا پازیٹو مریض سامنیآیاہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں اب تک اجمیر میں 18، الورمیں سات، بانس واڑہ میں 60، بھرت پور 102، بھیلواڑہ 29، بیکانیر 37، چورو 14، داوسہ 13، دھول پور ایک، ڈینگر پور پانچ، جے پور 526، جیسلمیر 32، جھونجھنو 37، جودھ پور 210،، کرولی تین، پلی دو، سیکر دو، ٹونک 95، ادے پور چار، پرتاپ گڑھ دو، ناگور 43، کوٹہ 99، جھالاواڑ 20، باڈمیر ایک، ہنومان گڑھ تین اور سوائی مادھوپور میں چار معاملے پازیٹو سامنے آئے ہیں۔