اس سلسلے میں مرکز نے جمعے کو ایک حلف نامہ سپریم کورٹ میں داخل کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد کی تحقیقات قانون کے مطابق کی جارہی ہے۔
دہلی پولیس نے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کو حتمی شکل دے دی ہے۔اس لئے نظام الدین مرکز واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔
سوپریہ پنڈتا نے نظام الدین واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کروانے کا حکم دینے کی درخواست کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی جس کی آج سماعت ہوئی ۔
پنڈیتا نے اپنی درخواست میں نظام الدین میں آنند وہار بس ٹرمینل اور مرکز میں لوگوں کی مجلس سے متعلق معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا،جس میں یہ کہاگیاکہ دہلی پولیس لوگوں پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے اور نظام الدین مرکز کے سربراہ مولانا سعد گرفتاری سے بچ رہے تھے۔
دہلی پولیس کے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے ، وزارت داخلہ نے اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ مرکز معاملے میں تحقیقات قانون کے مینڈیٹ کے مطابق ، روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہیں اور تحقیقات کو حتمی شکل دینے کے لئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔ اور دفعہ 173 سی آر پی سی (چارج شیٹ) کے تحت ٹرائل کورٹ کے سامنے مقررہ وقت کے مطابق رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔
حلف نامے میں کہا گیا کہ مولانا محمد سعد ، اور دیگر مرکز کے انتظامیہ نے جان بوجھ کر،یا غفلت کے ساتھ ایسی حرکتیں کی ہیں۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ مولانا سعد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس میں دی ایپیڈیمک ڈسیز ایکٹ ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ اور آئی پی سی کرائم برانچ کی دفعات شامل ہیں،اس کے علاوہ تحقیقات کے دوران غیر ملکی ایکٹ کے تحت کیس بھی درج کیا گیا۔