ETV Bharat / bharat

'شیرِ دل' میں بھارت کی تذلیل نہیں'

معروف پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'شیر دل' کا موزانہ پاکستانی اور ہالی ووڈ فلموں سے کیا جارہا ہے۔

author img

By

Published : Apr 1, 2019, 3:10 PM IST

متعلقہ تصویر

معروف پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'شیر دل' کا موزانہ جہاں پاکستانی فلم 'پرواز ہے جنون' سے ہو رہا ہے وہیں ہالی وڈ فلم 'ٹاپ گن' سے بھی کیا جا رہا ہے۔

میکال ذوالفقار نے کہا کہ اس فلم کی قابل دید بات یہ ہے کہ ہم نے بھارت اور پاکستان کی جنگ کی کس طرح عکاسی کی ہے۔ کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا لیکن بھارت نے پاکستان کے خلاف بہت سخت موقف اختیار کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیفلموں میں پاکستان کے بارے میں زبان بھی بہت ترش ہوتی ہےاور موضوع بھی بہت سخت ہوتے ہیں لیکن ہم نے شیردل میں کہیں بھی بھارت کی تذلیل نہیں کی ہے۔ ہم نے ان کے خلاف کہیں حقارت آمیز اور تذلیل کرنے والی بات نہیں کہی ہے۔

میکال ذوالفقار نے کہا کہ 'شیر دل' کا پیغام یہ ہے کہ پاکستان ہے اور پاکستان رہے گا۔ ہمیں اب قبول کرلو۔ اگر آپ کوئی جارحانہ عمل دکھائيں گے تو ہم اپنا دفاع کر بھی کرسکتے ہیں، یہ ایک مستحکم پیغام ہے اور وہ بھی بغیر کسی بدتمیزی کے اور بغیر کسی کو ذلیل کیے ہوئے۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.