ان کی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے یہ آرٹیفیشیل انٹیلی جنس پر مبنی ایپ کا انگلش ایڈیشن ایک مہینے پہلے لانچ کیا تھا۔ ہمیں اس بات کی معلومات ملی تھی کہ اس کے بعد بھی بہت سارے طلبا کی ضرورتیں نامکمل رہ جائیں گی کیونکہ ضروری نہیں کہ سب کو انگریزی زبان کی معلومات اچھی طرح سے ہو۔
ایسے طلبا کی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے آج ہم نے اس کا ہندی ایشن بھی لانچ کیا ہے۔ اب اس ایپ کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ طلبا فیض یاب ہوسکیں گے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ایپ کے لیٹسٹ ورزن میں نیوی گیشن، امتحان، ہدایات، ٹیسٹ پیپر اور اس کا تجزیہ ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔
طلبا کو اپنے اسمارٹ فون یا ٹیب لیٹ پر ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے بعد اس میں سائن اپ کرنا ہوگا اور اس کے بعد وہ اپنی پسند کی زبان کا انتخاب کرکے اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔