چیف جسٹس رنجن گگوئی نے حلف نامہ میں استعمال کئے گئے لفظ 'Regret' (افسوس) کو قوسین میں رکھنے پر سوال کرتے ہوئے کہا 'ہم حلف نامہ کو سمجھ نہیں پائے'۔
راہل گاندھی کی طرف سے پیش سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے عدالت سے کہا کہ 'ان کے موکل نیا حلف نامہ دائر کریں گے'۔
اس پر عدالت نے انہیں حلف نامہ کے لیے آئندہ پیر تک کا وقت دیا۔
اس سے قبل سماعت کے دوران سنگھوی نے کہا کہ 'ان کے موکل عدالت عظمی کے حوالے سے 'چوکیدار چور ہے' کے بیان کو جوڑنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں'۔
عرضی گذار میناکشی لیکھی کی طر ف سے پیش سینئر وکیل مکل روہتگی نے دلیل دی کہ 'راہل گاندھی کبھی بیان سے مکر جاتے ہیں تو کبھی کہتے ہیں کہ انہوں نے حکم پر غور نہیں کیا تھا اس لیے یہ حلف نامہ خارج کیا جانا چاہئے'۔