ETV Bharat / bharat

گھریلو پروازوں کے لیے نئی گائیڈ لائن - کووڈ 19

کورونا وائرس کی وجہ سے تقریباً دو ماہ تک بند گھریلو پروازیں 25 مئی سے مختلف نئی ہدایات کے ساتھ دوبارہ شروع ہورہی ہیں جس کے مطابق ایئر پورٹ پر کم از کم دو گھنٹے پہلے پہنچنا اور آروگیہ سیتو ایپ کا استعمال ضروری ہوگا۔

گھریلو پروازوں کے لیے گائیڈ لائن
گھریلو پروازوں کے لیے گائیڈ لائن
author img

By

Published : May 21, 2020, 4:53 PM IST

Updated : May 21, 2020, 8:33 PM IST

وزیر برائے شہری ہوا بازی ہردیپ سنگھ پوری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 'ایئر پورٹزس کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) میں مسافروں کا ہوائی اڈے پر کم از کم دو گھنٹے پہلے پہنچنا لازمی کیا گیا ہے ان میں بھی صرف انہیں مسافروں کو ٹرمینل بلڈنگ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جن کی پرواز اگلے چار گھنٹوں میں ہے جبکہ ٹرمنل میں داخلے سے پہلے ہی مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کی جائےگی اور بغیر علامات والے مسافروں کو ہی داخل ہونے کی اجازت ملے گی۔

گھریلو پروازوں کے لیے گائیڈ لائن
گھریلو پروازوں کے لیے گائیڈ لائن

انہوں نے بتایا کہ 'مسافروں کے لیے ان کے موبائل میں آروگیہ سیتو ایپ ہونا لازمی قرار دیا کیا گیا ہے، ایپ پر ہرا نشان نہ نظر آنے پر ایئر پورٹ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا حالانکہ 14 برس سے کم عمر کے بچوں کو آروگیہ سیتو ایپ کی لازمیت سے چھوٹ دی گئی ہے۔

گھریلو پروازوں کے لیے گائیڈ لائن
گھریلو پروازوں کے لیے گائیڈ لائن

کووڈ 19 کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے کے لیے 25 مارچ سے سبھی گھریلو پروازیں بند ہیں، شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ 25 مئی سے گھریلوے مسافر پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی۔

انہوں نے ہوائی اڈے کے آپریٹرز کو سماجی دوری پر عمل یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے، ناگزیر معاملوں کو چھوڑ کر مسافروں کو ٹرالی کی سہولت نہیں دی جائےگی اور ہر چیک ان بیگج کو طیارے میں لوڈ کرنے سے پہلے اور اتارنے کے بعد ڈِس انفیکٹ کرنے کی ذمہ داری ہوائی اڈے کے آپریٹرز کی ہوگی۔

لانج میں یا کسی دیگر مقام پر مسافروں کو اخبار یا مگیزین مہیا کرانے سے منع کیا گیا ہے۔ بزرگ،معذور یا اکیلے سفر کرنے والے چھوٹے بچوں کی مدد کرنے والے ہوائی اڈے کے ملازمین کے لیے پی پی ای کٹ کا استعمال لازمی ہوگا۔

چیک ان کے وقت مسافروں کے بورڈنگ پاس کی جانچ والے مقامات پر ملازمین اور مسافر کے درمیان شیشہ لگانے کے لیے کہا گیا ہے جس میں ایک کونا میگنیفائنگ گلاس سے لیس ہونا چاہیےجہاں سے بورڈنگ پاس کی تفصیل واضح طورپر نظر آسکے۔ ایسا نہ ہونے پر ملازمین کے لیے فیس شیلڈ کا استعمال ضروری ہوگا۔

ہوائی اڈے پر سماجی دوری بنائے رکھنے کے لیے بار بار اعلان کیا جائےگا۔ساتھ ہی جگہ جگہ سینیٹائزر کا انتظام بھی ہوگا۔

Last Updated : May 21, 2020, 8:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.